پی پی و ن لیگ نے آزادی مارچ سے دور رہنے کا اچھا فیصلہ کیا ‘میاں اسلم

129

لاہور(نمائندہ جسارت)صوبائی وزیراطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے مولانا کے آزادی مارچ سے دور رہنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے ، مولانا توڑپھوڑ کی سیاست کو بھول جائیں، پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اگر کسی نے پرتشددمظاہرے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کیمپ آفس میںگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمااسلام کے سوشل میڈیا پر سرکولیٹ ہونے والے لیٹر میں لوگوں کو اشتعال دلانے اور مدرسوںکے بچوں کوڈنڈوںسے مسلح ہو کر آزادی مارچ میں آنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔صوبائی وزیر نے2گھنٹے تک لوگوں کے مسائل سنے اور بعض مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے لوگوں کے زیادہ تر مسائل تعلیم،صحت، واسا،تھانہ کچہری اور ریونیوسے متعلقہ تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا ازالہ اور ان کے مسائل کا حل ہماری پہلی ترجیح ہے اور اسی مقصد کے لیے کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں، کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل کے حل تک پیروی کی جاتی ہے۔مولانا فضل الرحمن کئی برسوں تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن مسئلہ کے حل کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں کھائی۔مولانا اپنے آزادی مارچ کے ذریعے عالمی میڈیا اور دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتے ہیں۔
میاں اسلم