راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظرثانی اپیل پر سماعت ملتوی

111

اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظرثانی درخواست پر سماعت 2ہفتوں کے لیے ملتوی کردی جبکہ راؤ انوار کی مقدمہ جمعے کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی۔ پیر کو کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت راؤ انوار کے وکیل کی طرف سے مقدمہ سماعت کے لیے جمعے کو مقرر کرنے کی استدعا کی گئی جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے اس کیس کی سماعت طویل ہو جائے، جمعے کے دن طویل کیس نہیں سنتے، راؤ انوار کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کا نام عدالت عظمیٰ کے حکم پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ جس پر جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیے کہ عدالت عظمیٰ میں آپ کو کیا جلدی ہے، ای سی ایل سے نام نکلوانا ہے تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جائے، راؤ انوار کے وکیل نے بتایا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کے بعد ٹرائل کورٹ نہیں جا سکتے، عدالت نے معاملے کی سماعت2ہفتوں بعد مقرر کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے معاملہ ملتوی کر دیا ہے۔
رائو انوار کیس