آئین کی بالادستی کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی‘محمود اچکزئی

152

کوئٹہ/پشین(آن لائن )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہم نے ہمیشہ جدوجہد کی، آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔انخیالات کااظہار انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مارچ اس لیے نہیں ہونا چاہیے کہ عمران خان کوہٹائو اور دوسرے کو لائو، مارچ مارشلا لائی قوتوں کا راستہ روکنے کے لیے ہونا چاہیے، صوبے میں بلوچوں کے ساتھ جھگڑا نہیں چاہتے مگر اپنے حقوق سے بھی دستبردار نہیں ہوںگے، برابری کے بنیاد پر رہنے کے لیے تیار ہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے مگر ملک آئین اور قوموں کی حقوق تسلیم کیے بغیر نہیں چل سکتا 70سال میں جو کچھ کیا اب سب کوتوبہ کرنا چاہیے اور اس ملک کو خطے میں پر امن اور ترقیاتی بنانے کے لیے آئین کی پاسداری ضروری ہے۔ ہم پاکستان کو توڑنا نہیں چاہتے ،بلکہ پاکستان کوچلانے کے لیے مہم چلائیں گے، اگر کوئی ملک میںآئین کی بالادستی نہیں چاہتے ان قوتوں کے خلاف ہمارا جہاد جاری رہے گااوراگر کسی کو لانے کے لیے مارچ ہو تو پھر ہم کسی بھی صورت ساتھ نہیں دیں گے۔ اب ہم ایک جرگہ بلائیں گے اور تمام پشتون قیادت مبصرین اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو دعوت دیں گے۔
محمود اچکزئی