آزادی مارچ: اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب

115

اسلام آباد(صباح نیوز) آزادی مارچ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی شرکت کو یقینی بنانے کے لائحہ عمل پر مشاورت کے لیے آج رہبر کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ۔ اجلاس رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی نے آج 3بجے مقامی ہوٹل میں طلب کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، جمعیت علما اسلام (ف) ، عوامی نیشنل پارٹی ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، جمعیت علما پاکستان نورانی،مرکزی جمعیت اہلحدیث اور قومی وطن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی تجویز پر طلب کیا گیا ہے۔ جس میں حکومت مخالف تحریک کے طریقہ کار پر مشاورت کی جائے گی اور چارٹر آف ڈیمانڈ جاری کیا جائے گا۔ آزادی مارچ میں تمام اپوزیشن قائدین کی شرکت کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر صلاح مشورہ کیا جائے گا۔
آزادی مارچ