چودھری امجد نذیر احتساب عدالت لاہور کے جج تعینات، نوٹی فکیشن جاری

108

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہورہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے 2 ججوں کی خدمات وفاق کے سپرد کرتے ہوئے بنکنک کورٹ فیصل آباد کے جج چودھری امجد نذیر کو احتساب عدالت لاہور کا جج تعینات کردیا ہے۔چودھری امجد نذیر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور(ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے نیب مقدمات کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے چودھری امجد نذیر کی بطور احتساب عدالت جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جج تعینات