جیکب آباد میں کشمیر مارچ کی تیاریاں جاری ، کارکنان کے گھر گھر رابطے

40

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی نے جیکب آباد میں بھی 25 اکتوبر 2019ء کو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں شہید اللہ بخش پارک تا حبیب چوک مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامیصوبہ سندھ محمد حسین محنتی کی اس سلسلے میں چند دن پہلے جیکب آباد آمد اور ضلعی و شہر کے نظم اور دیگر تنظیموں و شہری پنچائتوں کے رہنمائوں سے ملاقات اور مارچ میں شرکت کی دعوت کا جو سلسلہ شروع کیا گیا تھا وہ جاری ہے، شہر میں پوسٹرز، بینرز کے علاوہ پہلے مرحلے میں فیس بک، ٹوئٹرز،واٹس ایپ گروپ کے ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار علامہ محمد حنیف کھوسو نائب امیر جماعت اسلامی جیکب آباد و نگران جماعت اسلامی تعلقہ جیکب آباد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی شرکت کے حوالے سے انہوں بتایا کہ وہ حبیب چوک پر مارچ میں شرکت کریں گی جن کے لیے مکمل پردے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ذمے داران، کارکنان اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران اورورکرز عوام سے ملاقات اور دعوت کے کام میں مصروف ہیں۔
جیکب آباد