خواتین جیکب آباد کشمیر مارچ میں بھر پورحصہ لیں، رخشندہ منیب

206

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) نائب ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ و نگران ضلع جیکب آباد رخشندہ منیب نے جیکب آباد میں 25 اکتوبرکو کشمیر مارچ میں خواتین کی بھرپور شرکت کے لیے ناظمات حلقہ جات سے
ٹیلیفونک خطاب کیا۔ انہوں نے ناظمات کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن رات ایک کر کے ضلع بھر میں کشمیریوں کا پیغام پہنچائیں کہ وہ آپ کی مدد کی منتظر ہیں جس کا کم سے کم تقاضا یہ ہے کہ وہ اظہار یکجہتی کے طور پر مارچ میں بھرپور شرکت کریں ۔ دریں اثنا ناظمہ ضلع جماعت اسلامی حلقہ خواتین نگینہ عبد الرسول نے کہا کہ ضلع و شہر حلقہ خواتین کے نظم کے ساتھ تمام ذمے داران و کارکنان کشمیر مارچ کو جیکب آباد کی تاریخی مارچ بنانے اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے خواتین کارکنان گھر گھر ملاقات اور شرکت کی دعوت دینے میں مصروف ہیں۔
رخشندہ منیب