کشمیر مارچ کی تیاریاں جاری شہر بھر میں بینرز اور وال چاکنگ

95

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی لطیف آباد کی جانب سے 13اکتوبر کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں ہونے والے کشمیر مارچ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں اس حوالے سے کارکنان دن رات وال
چاکنگ جبکہ بینرز اور اہم مقامات پر بڑے سائز میں پینا فلیکس لگائے جارہے ہیں جبکہ مساجد کے باہر لوگوں سے ملاقات کے ذریعے انہیں کشمیر مارچ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ۔
کشمیر مارچ تیاریاں