حافظ سعید گرفتا ری کیس:وفاقی حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب

140

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہورہائی کورٹ نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور ساتھیوں پر درج مقدمات کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کی استدعاپرسماعت ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب کرلیا۔ لاہورہائی کورٹ کے جسٹس قاسم خان اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سرکاری وکیل نے کہا کہ کیس کی سماعت سے متعلق آگاہ نہیں کیا جاسکا اس لیے سماعت ملتوی کی جائے، جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عدالت میں جماعت الدعوۃ کی ذیلی تنظیم کے سیکرٹری ملک ظفر اقبال نے حافظ سعید سمیت65رہنمائوں کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کے لیے درخواست دائر کی تھی۔اس درخواست میں وفاقی و پنجاب حکومت، ریجنل ہیڈ کوارٹرز سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا تھا۔
حافظ سعید گرفتاری کیس