القرآن

70

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

سلیمانؑ نے (ہد ہد کی وضاحت پر )کہا ’’ابھی ہم دیکھ لیتے ہیں کہ تو نے سچ کہا یا تو جھوٹ بولنے والوں میں سے ہے۔ میرا یہ خط لے جا اور اسے ان لوگوں کی طرف ڈال دے، پھر الگ ہٹ کر دیکھ کہ وہ کیا رد عمل ظاہر کرتے ہیں‘‘۔ (سباکی) ملکہ بولی ’’اے اہل دربار، میری طرف ایک بڑا اہم خط پھینکا گیا ہے۔ وہ سلیمانؑ کی جانب سے ہے اور اللہ رحمن و رحیم کے نام سے شروع کیا گیا ہے‘‘۔
(النمل: 27-30)