جے ایس اکیڈمی نے آل پاکستان اتھلیٹکس مقابلے میں ٹرافی جیت لی

55

پشاور(جسارت نیوز) جے ایس اتھلیٹکس اکیڈمی نے آل پاکستان اتھلیٹکس مقابلے میں 68 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ٹرافی جیت لی، پنجاب نے 65 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹر اسپورٹس نعمت اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ان کے ہمراہ ڈی ایس او پشاور جعفر شاہ ، پنجاب اکیڈمی عرفان رانا سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ سو میٹر دوڑ میں پرمل اکیڈمی کے مصطفی نے پہلی، جے ایس اکیڈمی کے قدیر نے دوسری، پرمل ماڈل اتھلیٹکس اکیڈی کے حمزہ نے تیسری، دو سو میٹر دوڑ میں جے ایس اکیڈمی کے اسامہ نے پہلی، پرمل اکیڈمی کے معز خان نے دوسری، جے ایس اکیڈمی کے حاشر نے تیسری، چار سو میٹر دوڑ میں مردان اتھلیٹکس اکیڈمی کے رشید نے پہلی، پرمل اکیڈمی کے نہال نے دوسری، جے ایس اکیڈمی کے یوسف نے تیسری، لانگ جمپ میں پرمل اکیڈمی کے معز خان نے پہلی، چارسدہ اکیڈمی کے عمر نے دوسری، جے ایس اکیڈمی کے علی نے تیسری، ڈسکس تھرو میں ایم ایس اکیڈمی کے ذیشان نے پہلی، پرمل اکیڈمی کے احمد یوسف نے دوسری، جے ایس اکیڈمی کے عاصم نے تیسری، چار ضرب سو میٹر ریلے م میں پرمل اکیڈمی نے پہلی، ایم ایس اکیڈمی نے دوسری اور جے ایس اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔