ذاکر بابو کھتری میموریل چیمپیئنز لیگ ایوب اور نعیم نے جناح اسپورٹس کو سرخرو کردیا

115

کراچی(اے پی پی ) ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں شمار جناح اسپورٹس نے اپنے اسپنرز نعیم جوبت اور ایوب کی طلسماتی اور گھومتی ہوئی گیندوں کے باعث تین تین وکٹوں کی شاندار کارکردگی سے حریف کیپٹن اسپورٹس کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر محمد ذاکر بابو کھتری میموریل چیمپیئینز لیگ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2019ء میں کامیا بی حاصل کرلی۔ ایسٹرن اسٹار گرائونڈ میں کیپٹن اسپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور جناح اسپورٹس کے بالروں نعیم جوبت اور ایوب کی تباہ کن بولنگ کے آگے پوری ٹیم19.4 اورز میں 123 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ عبدالباقی نے 30، لیاقت سی پی نے 23، جہانگیر منصور نے 14 اور حماد ضا نے12 رنز  بنائے۔ جناح اسپورٹس کی جانب سے لیگ اسپنرز ایوب اور نعیم جوبت نے صرف 8 اور 24 رنز دے کر حریف ٹیم کے تین 3 بیٹسمینوں کو میدان بدر کیا۔ ایم عثمان نے 4، ایم ربی نے 15، عبدالرحمان نے 16 اور ایم شاہد نے 20 رنز کے عوض ایک1 وکٹ حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میں جناح اسپورٹس نے ذمدارانہ بیٹنگ کے باعث مطلوبہ126 رنز کا حدف 18.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ایم عثمان نے22 اور ایم اویس نے 19 رنزبنائے۔ آل رائونڈر ایوب نے14رنز کا اضافہ کیا۔کیپٹن اسپورٹس کی جانب سے اسپنر احسان سونیجا اور عامر محمود نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 15 اور 21 رنز کے عوض تین3 وکٹیں حاصل کیں مگر اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔