نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواتھروبال خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ فرنٹیئر کالج میں جاری

214

پشاور(جسارت نیوز) پشاور میں رواں ماہ کے26تاریخ سے منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز میں نمائشی طور پرکھیلے جانیوالے تھروبال کے مقابلوں کیلئے خیبر پختونخواکی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ فرنٹیئر کالج برائے خواتین میں جاری ہے جنہیں کوالیفائڈ کی نگرانی ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ٹیم کوچ رحم بی بی کے مطابق صوبائی تھروبال ٹیم کیلئے کھلاڑی میرٹ کی بنیاد پر سلیکٹ کی گئی ہیںجنہیں مزید ٹریننگ دینے سے انکی پرفارمنس مزید بہتر ہوگی،امید ہے کہ نیشنل گیمزمیں خیبر پختونخواکی کھلاڑی گولڈمیڈلز جیتنے میں کامیا ب ہوجائیںگی ، انکاکہناتھاکہ فرنٹیئر کالج میں زیر تربیت کھلاڑیوں کو ایک بہترین ماحول مہیاکیاگیاہے۔