نیشنل گیمز مشعل کا سفر جاری کوئٹہ میں شاندار استقبال سندھ میں ایتھلیٹس کی تیاریوں کا نام و نشان نہیں

278
کوئٹہ:بائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ 33ویں قومی گیمز کی مشعل کو تھامے ہوئے ہیں
کوئٹہ:بائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ 33ویں قومی گیمز کی مشعل کو تھامے ہوئے ہیں

کراچی (سید وزیر علی قادری)صوبائی مشیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کھلاڑیوں کی کامیابی کیلئے دْعاگو ہے صوبے کے تمام کھلاڑی جوش و جیت کے جذبے کیساتھ نیشنل گیمز میں حصہ لے جنہوں نے کھیل کے میدان بند کرائے، مذہبی جنونیت، انتہا پسندی اور تعصب کو ترویج دی ان قوتوں کو کھیل کے ذریعے ہم شکست دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نینیشنل گیمز کے مشعل کی بلوچستان آمد پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ماضی کے ناعاقبت اندیش اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے نوجوان گمراہی کی جانب راغب ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان امن کی جانب لوٹ رہا ہے، صوبے کے لوگ کھیل، ثقافت، سیاحت اور دیگر مثبت سرگرمیوں سے محبت کرنے والے ہیں نوجوانوں اور کھلاڑیوں کیلئے بلوچستان گیمز کا انعقاد کریں گے اس موقع پر سیکرٹری کھیل احمد رضا خان، ڈی جی کھیل درا بلوچ، صدر بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن ملک افضل اعوان، سپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندے و کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھیں قبل ازیں۔33ویں نیشنل گیمزکی ٹارچ کراچی سے کوئٹہ پہنچی تو کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ٹارچ کمیٹی کے چئیرمین محمدعابد قادری نے دومرتبہ کے اولمپین اصغرچنگیزی کے حوالے کی اس موقع پرڈائریکٹرجنرل بلوچستان اسپورٹس بورڈ درّا بلوچ۔۔بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرافضل اعوان۔سیکریٹری شیرمحمدترین اورکھلاڑیوں کی ایک بڑی تعدادموجود تھاائرپورٹ روڈ سے ٹارچ الموچوک۔عسکری پارک۔گیریڑن اسپورٹس اکیڈمی۔ زرغون روڈ۔چمن پھاٹک سے ہوتی ہوئی پاکستان اسپورٹس بورڈ ہال میں پہنچی جہاں وزیرکھیل بلوچستان عبدالخالق ہزاہ اور سیکریٹری اسپورٹس بلوچستان احمد رضاخان نے ٹارچ وصول کی ،دریں اثنا اس سے قبل اتوار کو پشاور میں 26 اکتوبر تا یکم نومبر کومنعقد ہونیوالے33ویں نیشنل گیمزکی مشعل (Torch Relay) کے سفر کا کراچی سے آغاز کے موقع پر مزار قائد پر وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے کھیل بنگل خان مہر نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرلیفٹنٹ جنرل (ر) سیّدعارف حسن کے ہمراہ مشعل روشن کر کے ہاکی لیجننڈ اولمپئین اصلاح الدین کی حوالے کی اس موقع پر پی او اے کے سیکریٹری جنرل محمدخالد محمود، سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ امتیاز علی شاہ، ٹارچ ریلے (Torch Relay)کمیٹی کے چیئرمین سیّد محمدعابد قادری ، کمیٹی ممبرآصف عظیم، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدور سیّدوسیم ہاشمی، محفوظ الحق، سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت،، غلام محمد خان،ایس ایف پی کے چیئرپرسن تہمینہ آصف، خالد رحمانی اور اصغر بلوچ سمیت ایس او اے کے مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے صدور، سیکریٹریز سمیت کھلاڑیوں، آفیشلز اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد مزار قائد پر موجود تھی۔دریں اثنا قومی گیمز کی تیاری کے سلسلے میں اب تک کسی بھی ایسوسی ایشن نے روڑ میپ تیار نہیں کیا ہے اور چند گیمز کے علاوہ کوئی بھی سندھ کی صوبائی ایسوسی ایشن کو اپنی ٹیموں کے ناموں کی فراہمی میں ناکام رہا ہے۔