رگبی ورلڈ کپ، جاپان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیاکی ٹیمیں اپنے پولز ٹیبل پر سرفہرست

240

ٹوکیو (جسارت نیوز) جاپان، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں نویں رگبی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنے پولز ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاپان میں اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔ میگا ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد جاپان، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنے پولز میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کر رکھی ہیں۔ جاپان کی ٹیم پول اے میں 14پوائنٹس کے ساتھ، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ پول بی میں 14 پوائنٹس کے ساتھ، انگلینڈ کی ٹیم پول سی میں 15 پوائنٹس کے ساتھ جبکہ آسٹریلوی ٹیم پول ڈی میں 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا ناک آئوٹ مرحلہ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا اور دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔