پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے پر چودھری نثار سے جواب طلب

112

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہورہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کا حلف نہ لینے پر چودھری نثار کے انتخاب کوکالعدم قرار دینے کے لیے درخواست پر الیکشن کمیشن اور چودھری نثار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزارنے کہا کہ چودھری نثار صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے مگر تاحال حلف نہیں اٹھایا،چودھری نثار کے حلف نہ اٹھانے سے حلقے کے عوام نمائندگی سے محروم ہیں،چودھری نثار کا حلف نہ لیناواضح طورپرآئین
کی خلاف ورزی اور ووٹرز کی توہین ہے لہٰذااستدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو چودھری نثار کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے،جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن اور چودھری نثار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا