حافظ سعید گرفتا ری کیس:وفاقی حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب

99

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہورہائی کورٹ نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور ساتھیوں پر درج مقدمات کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کی استدعا پرسماعت ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب کرلیا۔ لاہورہائی کورٹ کے جسٹس قاسم خان اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سرکاری وکیل نے کہا کہ کیس کی سماعت سے متعلق آگاہ نہیں کیا جاسکا اس لیے سماعت ملتوی کی جائے، جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔