ایل آر اسپتال میں ہنگامے کی جانچ کیلیے ایف آئی اے کی کمیٹی تشکیل

86

 

پشاور(آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں لیڈی ریڈنگ اسپتالمیں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ، ڈاکٹروں کی ہڑتال چودھویں دن میں داخل ہو گئی جس کے باعث پشاو ر کے اسپتال سنسان ہو کر رہ گئے ہیں ، حکومت نے ہڑتال کرنے والے طبی عملے کو ماہ اکتوبر کی تنخواہ کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے ،پشاور ہائی کور ٹ کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے ایل آر ایچ میںہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل
دیدی ہے ،کمیٹی خفیہ کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرے گی، ڈاکٹروں اور ڈیوٹی پر تعینات متعلقہ پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرے گی،2 ہفتے میں رپورٹ پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرائے گی۔ گزشتہ روز ہونے والے سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے کو واقع کے ذمے داروں کا تعین کرنے کی ہدایات کی تھی ، کمیٹی ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کی سطح پر مشتمل ہے۔گزشتہ ہفتے تصادم کے بعد بعض ڈاکٹروں کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس کے تشدد سے ڈاکٹر اور ڈاکٹروں کے تشدد سے پولیس اہلکار زخمی ہو ئے تھے ۔