حیدرآباد چیمبر آف کامرس اور اسمال  ٹریڈرز کا کشمیر مارچ میں شرکت کا اعلان

111

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد کے ہمراہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر گوہر اللہ، سینئر نائب
صدر شاکر میمن، نائب صدر حاجی گلشن الٰہی، تراب علی خواجہ، سید یاور علی شاہ، اسلم باوانی،محمود جعفری جبکہ چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے صدر دولت رام لوہانہ، نائب صدر اکرم انصاری، سابق صدر فاروق شیخانی سے ملاقات کی۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے 13اکتوبر2019ء کو ہونے والے کشمیر مارچ کی دعوت دی دونوں تاجر تنظیموں نے اتوار کو حیدرآباد میں ہونے والے جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ میں بھرپور شرکت اور تعاون کا یقین دلایا۔ حافظ طاہر مجید نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کشمیر مارچ کی قیادت کریں گے ،کشمیر مارچ پگٹ اسکول سے شروع ہو گا اور دفتر جماعت اسلامی اسٹیشن روڈ پر ختم ہو گا۔جہاں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے۔