حافظ نعیم الرحمن ودیگر کا سینئر صحافی ابوالحسنات کے انتقال پر اظہار تعزیت

77

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی اخبار سے وابستہ سینئر صحافی و معروف کالم نگار ابوالحسنات کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،جماعت اسلامی کراچی میڈیا سیل کے نگران ڈاکٹر اسامہ رضی نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت ،لواحقین و
پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔قبل ازیںسیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت اور صاحبزادے سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔