نیب کا شہباز شریف کو ایک اور کیس میں نوٹس دینے کا فیصلہ

106

 

لاہور/ فیصل آباد (نمائندہ جسارت/آن لائن) نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ایک اور کیس میں نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی3رکنی ٹیم آج شہاز شریف کے گھر جائے گی۔ نیب نے اس حوالے سے سوالنامہ بھی تیار کر لیا ہے۔ شہباز شریف سے
آمدن سے زاید اثاثوں،لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور رمضان شوگر ملز سے متعلق بھی سوالات کیے جائیں گے۔ نیب کی ٹیم اس سے قبل بھی شہباز شریف کو مراسلہ جاری کر چکی تھی تاہم شہباز شریف کے مصروف ہونے کے باعث ان کے گھر نہیں گئی تھی۔ مریم نواز اس کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ دریں اثنا ایف بی آر نے فیصل آباد سے بے نامی بینک اکائونٹس رکھنے والے مبشر اسحاق اینڈ کمپنی کے 2 گرفتار عہدیداران کولاہور ایف آئی اے کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت کے جج نے دونوں ملزمان کو 5 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔ پکڑے جانے والے تاجر وںپر بوگس انوائس اور جعلی بینک اکائونٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔