کشمیریوں پر ظلم، بھارتی عدالت کو خط لکھنے پر اظہر صدیق کا ٹوئٹر بند

92

لاہور (اے پی پی) کشمیریوں پر ظلم و تشدد کے خلاف بھارتی عدالت عظمیٰ کو خط لکھنے کی پاداش میں پاکستانی قانون دان اظہر صدیق کا ٹوئٹر اکائونٹ بند کردیا گیا۔ قانون دان اظہرصدیق نے بھارتی عدالت عظمیٰ میں آرٹیکل 370 کی معطلی کو چیلنج کیا تھا اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی بھارتی مظالم کو اجاگر کیا تھا۔ اظہر صدیق نے کہا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے کسی وارننگ کے بغیرمیرا اکاؤنٹ بند کیا۔ اکائونٹ کی بحالی کے لیے میرے پیغامات ٹوئٹر ریسیو ہی نہیں کر رہا۔