فہیم الرحمان سہگل پالیما کے بلامقابلہ چیئر مین منتخب

242

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان آرٹی فیشل لیدرامپورٹرز اینڈمرچنٹس ایسوسی ایشن( پالیما)کے انتخابات برائے 2019-20 میں فہیم الرحمان سہگل چیئرمین،خرم اعجاز سینئر وائس چیئرمین اور فہد شاہد وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ۔اس سے قبل پالیما کے ایگزیکٹیو کمیٹی کی نشستوں پر فہیم الرحمان سہگل، خرم اعجاز، فہدشاہد،ابوبکر اشفاق، فرحان ضیاء،امجد مجید باوا کامیاب قرار پائے تھے۔پالیما کے اجلاس عام میں سبکدوش چیئرمین انجم نسیم نے نومنتخب عہداروں کو زمہ داریاں سونپی جس کے بعد نئے عہدیداروں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔اس موقع پر پالیما کے بانی چیئرمین اور گروپ لیڈر شبیر منشاء چھرہ نے نومنتخب عہدیداروں اور نئے ایگزیکٹیو ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آرٹی فیشل لیدر کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہاکہ معاشی بحران اور ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے کاروبار چلانا انتہائی دشوارہوگیا ہے لہٰذا ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میںاسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات کریں تاکہ آرٹی فیشل لیدر کے شعبے کو تباہی سے بچایاجاسکے۔