چائناکی انڈسٹریز کوچال دینے والے بزنس ٹائیکون کی اپنے محور پر نظر

129

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلومبرگ کی اشاعت کے مطابق تیس سال پہلے تائیوان کے ٹیکنالوجی کے صنعت کاروں نے فیکٹریوں کو چائنا کی طرف حرکت دی۔ اور ایسی عالمی معاشی تبدیلی کا آ غاز کیا جس نے چین کو الیکٹرونکس کا سب سے بڑا کارخانہ بنادیا۔آ ج تائیوان میں قائم یہ چار کمپنیاں فاکسکن ٹیکنالوجی گروپ، انویٹیک، کوانٹا کمپیوٹر اور کمپل ایک ساتھ ملکر چین سے امریکا کو کمپیوٹرز، فون اور اس سے متعلقہ اشیاء بر امدت کررہی ہیں جو چین کی برامدات کا چالیس فیصد ہے۔لیکن بڑھتے ہوئے تجارتی تنائو اور امریکی نرخوں کا سامنا کرتے ہوئے ان کمپنیوں کے رہنما چین سے اپنے عزم پر نظر ثانی کررہے ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق دہائیوں قبل اس تبدیلی کے ذمہ دار یہ چار افراد ہیں۔