سیمنٹ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 38فیصد اضافہ

133

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 38فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مقامی فروخت میں 2فیصد کمی ہوئی ہے ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرر ز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2019ء کے دوران سیمنٹ کی صنعت کے منافع جات میں کمی ہوئی ہے اور اس دوران کوہاٹ سیمنٹ کے نفع میں 17فیصد ، میپل لیف کے منافع میں 60 فیصد ، ڈی جی کے سی کے منافع میں 17فیصد ، اٹک سیمنٹ کے منافع میں 53فیصد اور ملکی سیمنٹ کے منافع میں 14فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔