پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی انڈیکس میں 603.50 پوائنٹس کا اضافہ

88

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو تیزی کارجحان برقرار رہاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید603.50پوائنٹس اضافے سے 33636.82پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ76.06فیصد حصص کی قیمتوںمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 72 ارب 6کروڑ7لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئے اور کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 49.78 فیصد زائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میںکے ایس ای 100 انڈیکس 32948.29پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، فوڈز، سیمنٹ، بینکنگ، ٹیلی کام،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس 33850پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مذکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس603.50پوائنٹس اضافے سے 33636.82 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس322.70ائنٹس اضافے سے 15815.72پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 1054.32پوائنٹس اضافے سے 53859.95 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 275.75 پوائنٹس اضافے سے24248.22پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر321کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے84کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،84کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں72ارب6کروڑ7لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 66 کھرب 26 ارب 4 کروڑ 76 لاکھ روپے ہوگئی۔پیر کومجموعی طور پر 39 کروڑ 21 لاکھ57ہزارشیئرزکاکاروبارہواجوجمعہ کی نسبت 13 کروڑ 3 لاکھ41ہزارشیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 288.99روپے اضافے سے6200روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت 150روپے اضافے سے5800روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپ موریس کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت159.99روپے کمی سے 3040روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 93 روپے کمی سے2307روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب، یونٹی فوڈز،کے الیکٹرک،لوٹی کیمکل،پاک انٹر بلک، دوست اسٹیل، ورلڈ کام ٹیلی کام،میپل لیف،ٹی آر جی اور سمٹ بینک کے شیئرز سرفہرست رہے ۔