اے سی سی اے کاپاکستان میںپیشہ ورانہ اخلاقیات کی ترویج کے لیے اقدام

117

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) اور کراچی برطانوی ہائی کمیشن ،پاکستان بزنس کونسل کے سینٹر آف ایکسی لینس ان ریسپانسبل بزنس (CERB) اور سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے باہمی اشتراک سے پیشہ ورانہ اخلاقیات کا دن منایا جائے گا اور اس دن کی عالمی سطح پر اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔اس شراکت کے نتیجے میں ، اے سی سی اے پورے پاکستان میں (Global Ethics Day) منانے کے لیے متعدد ایونٹس منعقد کرے گی تاکہ پالیسی سازوں اور کارپوریٹ لیڈرز ہمیشہ تبدیل ہوتی ہوئی کاروباری دنیا میں پیدا ہونے والی نئی اخلاقی پیچیدگیوں کی روشنی میں ،اخلاقی اصولوں سے لازمی آگاہی حاصل کر سکیں اور اپنی بقا یقینی بنا سکیں۔ کسی بھی کاروبار کے لیے ، مالی شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور حضرات ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ اخلاقی اصول ، ان اداروں کی جانب سے کی جانے والی ہر معاملات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لہٰذا انڈسٹری پر یہ خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اخلاقی اصولوں کا تحفظ کر ے اور ان مسائل سے نمٹنے کے لیے رہنمائی فراہم کرے۔