انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرسستا ، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

113

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک مارکیٹ میںپیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرسستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں11پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.63روپے سے گھٹ کر 156.52 روپے اورقیمت فروخت156.73روپے سے گھٹ کر 156.62 روپے ہوگئی جبکہ اس کے مقابلے میں مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید156.30روپے سے بڑھ کر 156.40 روپے اور قیمت فروخت156.80روپے سے بڑھ کر156.90روپے ہو گئی جبکہ یورو کی قیمت خرید171.50روپے اور قیمت فروخت 173.50 روپے مستحکم رہی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 192.50 روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے پر بدستور برقرار رہی ۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 41.50 روپے سے بڑھ کر 41.60روپے اور قیمت فروخت 41.80روپے سے بڑھ کر 41.90روپے ہو گئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.50 روپے سے بڑھ کر 42.60روپے اور قیمت فروخت 42.80 روپے سے بڑھ کر42.90روپے ہوگئی ۔