سونے کی فی تولہ قیمت400روپے کم ہوگئی

99

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میںپیر کو سونے کی فی تولہ قیمت400روپے کم ہوگئی۔ آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7ڈالرکی کمی سے گھٹ کر 1498 ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے اور10گرام قیمت میں343روپے کی کمی ہوئی جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت 87200 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74760روپے ہو گئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔