بلو چستا ن میں غر بت ، بے روز گاری ، معاشی سر گر میو ں کا فقدان ہے، پا رلیمنٹر ین

213

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلو چستان پا رلیمنٹر ین کے وفد جس میں اصغر خان اچکزئی، ملک نصیر احمد شاوانی، نصر اللہ زہری، ملک نعیم بازئی اور ثنا اللہ بلو چ نے سردار با بر مو سیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی کی سر براہی میں ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیا اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی اور دوسر ے عہدیداران اور ممبروں سے ملا قات کی ۔ وفد نے مختلف معاشی مسا ئل بشمو ل سر مایہ کا ری سے متعلق منصوبے ، ایکسپو رٹ پر سسنگ زونز ، این ایف سی ایوارڈ ز، ایگر ی کلچر اور گلہ با نی سے متعلق مسائل پر تبا دلہ خیال کیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر دارو خان اچکزئی نے اپنے استقبا لیہ خطا ب میں ایف پی سی سی آئی کا معاشی سر گر میو ں میں کردار اور حکومت سے interaction سے متعلق بتا یا۔ صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر دارو خان اچکزئی نے وفد کو ایف پی سی سی آئی کی بین الاقوامی سر گر میو ں اور خاص طور پر ECO، سارک، شنگھا ئی کا رپو ریشن آرگنا ئز یشن ، اسلامک چیمبر اور کامن ویلتھ کی ٹر یڈ با ڈیز سے متعلق آگا ہ کیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر دارو خان اچکزئی نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی بلو چستا ن میں مو جود سرمایہ کاری کے مواقعوں خاص طور پر سی پیک اور اس سے ملحقہ زو نز پر خاص طو ر پر تو جہ دے رہا ہے ۔