اسلام آباد آزادی مارچ پی ٹی آئی اقتدار میں آخری کیل ثابت ہوگا

101

نوشہروفیروز(جسارت) 27 اکتوبر کا اسلام آباد آزادی مارچ عمران خان اور پی ٹی آئی اقتدار میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ان خیالات کااظہار مرکزی جامع مسجد محراب پور میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب ہوئے جمعیت علما اسلام(ف)پنجاب کے رہنما مولانا اللہ وسایونے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ملک میں اسلام کا عادلانہ اورمنصفانہ نظام لاگوکیا جائے گا۔کانفرنس سے خطاب ہوئے جمعیت علما اسلام(ف)نوشہروفیروز کے امیر مولانا عبدالرحمن ڈنگراج نے کہا کہ قادیانی اور یہودی نواز حکومت قادیانی فتنہ کو ریلیف دے رہی ہے جوکہ آئین پاکستان کی سراسر خلاف وزی اور ملک اور اسلام سے غداری ہے ہم پی ٹی آئی حکومت کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔کانفرنس سے خطاب ہوئے جمعیت علما اسلام(ف)کراچی کے رہنما مولانا احسان اللہ نے کہا کہ پاکستان کا ہر مسلمان،بزرگ، مرد، عورت، نوجوان اوربچہ ختم نبوت پر یقین رکھتا ہے اور عقیدہ ختم بنوت کیلیے اپنی جان تک قربان کرنے کو تیا ر ہے۔ کانفرنس سے خطاب ہوئے جمعیت علما اسلام (ف)حیدرآباد کے رہنما قاری کامران احمد نے ملک میں معاشی بحران، بے روزگاری، مہنگائی، بدامنی کا راج ہے غریب طبقہ متاثر ہے اور حکومت قادیانیوں نواز پالیسی جاری رکھتے ہوئے ملک اور اداروں کو تباہ کررہی ہے ۔ کانفرنس سے خطاب ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا تجمل حسین،مولانا امداد اللہ ،مولانا عبدالصمدانڈھر،سید حماد اللہ شاہ، مجاہد بدرالدین سومرو اورمحمد اکرم نے کہا کہ یہودی نواز، اسلام دشمن پی ٹی آئی حکومت سے نظام دلانے کا وقت آ گیاہے جمعیت کے لاکھوں بہادر سندھ سے اسلام آباد آزادی مارچ کیلیے 27 اکتوبرکو اسلام آباد پہنچے گے کیونکہ یہودی ایجنٹ حکومت سے چھٹکارا ملک وملت اور اسلام کی بقاہے، کرتار پور رہداری سکھوں کے نام پر قادینیوں کی سرگرمیوں کا رستہ ہموار کرنا ہے جسے جمعیت کے سپاہی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔