بلوچستان میں 3.5 شدت  زلزلے کے جھٹکے

136

کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی10کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز خاراب سے جنوب کی جانب70کلو میٹر تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ آزاد کشمیر اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں زلزلے سے درجنوں افراد جاں بحق جبکہ 300سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی10کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال میں تھا۔