سرگودھا‘گھریلوناچاقی پر خاتون سے سسرالیوں نے بچہ چھین لیا

103

سرگودھا (آئی این پی)گھریلوناچاقی پر روٹھنے والی خاتون سے سرالیوں نے ڈ ھائی سالہ بچہ چھین کر اغوا کرلیا ۔ پولیس کے مطابق موضع ہجن کی رہائشی فوزیہ بی بی نے الزام لگایا ہے کہ گھریلوجھگڑے پر اس کے سرالیوں میں جن میں سسرغلام محمد نے اپنی بیٹیوں ریحانہ کو ثر، کوثر پروین اورنزیر احمد وغیر ہ نے اس کے ڈھائی سالہ بچے حسن کو زبر دستی چھین لیا اور مزاحمت کرنے پر اسے بہیمانہ تشد دکانشانہ بناتے ہوئے اس کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا،اور اسکی گود سے بچے کو اغوا کرکے فرار ہوگئے چنانچہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔