نوشہروفیروز،ٹریکٹر ٹرالی چھین لی، سراغ  رساں کتوں کی مدد سے دو گرفتار

147

نوشہروفیروز(جسارت)ٹریکٹر ٹرالی چھین لی،سراغ رساں کتوں کی مددسے دو گرفتار، خان واہن پولیس تھانہ کی حدود میں کوٹری کبیر لنک روڈپر پانچ مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر ضیا الرحمن شیخ سے ٹریکٹر ٹرالی ، نقدی ، موبائل فون چھینے کے بعد انہیں ایک جگہ انہیں باندھ کر فرار ہوگئے ۔ڈاکیتی کی واردات کے بعدملزمان کا سراغ لگانے کیلیے سراغ رساں کتے طلب کیے گئے جو خان واہن کے قریب گائوں سارنگ تھیبوپہنچے اور سراغ رساں کی نشاندہی پرپولیس نے دو افرادسکندر تھیبو،محمد علی تھیبو کو گرفتارکرلیاجن سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جارہی ہے ۔دوسری طرف سی آئی پولیس نوشہروفیروز کے مطابق 19 مقدمات میںمطلوب ایک روپوش ملزم علی اکبر چانڈیو کو ایک پستول، چار گولیوں سمیت گرفتار کرلیا،درس پولیس کے مطابق ایک منشیات فروش دلہار زرداری کو دس لیٹرشراب سمیت گرفتار کرلیا ہے۔