، فیصل آباد:شیخوپورہ،، مختلف حادثات و واقعات میں 10 افراد جاں بحق

149

 

شیخوپورہ، فیصل آباد،(آئی این پی، اے پی پی) نامعلوم کار سواروں کی پجارو پر اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جن کی موت کی خبر سنتے ہی قریبی عزیز چار بچوں کا باپ بھی صدمہ سے چل بسا بتایا گیا ہے مریدکے کے رہائشی سلامت اور اسد اپنی پجارو میں سوار ہو کر شیخوپورہ کی طرف آ رہے تھے کہ راستے میں حدو کی نہر کے قریب پیچھے سے چار نامعلوم کار سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سلامت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ اسد اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زندگی کی بازی ہار گیا جن کی موت کی خبر سنتے ہی ان کا قریبی عزیز چار بچوں کا باپ بھی چل بسا ایک وقت میں تین جنازے اٹھتے ہی پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار ہو گئی ۔ چک جھمرہ میں ٹریکڑ ٹرا لی اُلٹ گئی 2کم سن بچے جاں بحق ڈرا ئیور زخمی۔ گز شتہ روز چک جھمرہ کے علاقہ 2کمسن بچے 10 سالہ حسنین اور 9 سالہ شان علی ٹریکڑ ٹرا لی کے سا تھ لٹکے ہو ئے تھے تیز رفتار ٹرا لی بے قا بو ہو کر اُلٹ گئی لٹکے ہو ئے دونوں بچے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرا ئیور شد ید زخمی ریسکیو1122نے دونوں بچوں ٹرا لی کے نیچے سے نکال کر پولیس کے حوالے کیا۔ فیصل آباد میں ہونے والے مختلف واقعات کے باعث2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈرائی پورٹ پھاٹک کے نزدیک چک نمبر 196ر ب گھونا شرقی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کھیتوں میں کام کرتا ہوا 27 سالہ نوجوان ارسال مسعود گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقتول کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے الائیڈ اسپتال فیصل آبا دمنتقل کر دی گئی۔دوسرے واقعے میں چک نمبر 187کچا جھمرہ میں بچے ٹرالی کے ساتھ لٹکے ہوئے گنے اتارنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی اثناء میں ٹرالی الٹ گئی جس کی وجہ سے 2 معصوم بچے 9 سالہ شان علی اور 10سالہ حسنین گل ٹرالی تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچوں کی لاشیں قبضے میں لے لیں، جنہیں اسپتال منتقل کرنے کے بعد ضروری قانونی کارروائی کرتے ہوئے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ تیسرے واقعے میں ریسکیو 1122 فیصل آباد کی ٹیم نے لاری اڈا فیصل آباد کے قریب واقع دربار بابا نور شاہ ولی پر عرصہ 20 سال سے صفائی ستھرائی کا فریضہ سر انجام دینے والے 70سالہ ملنگ شکیل کو تشویشناک حالت کے باعث سول اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔ریسکیو کے ترجمان نے بتایاکہ بابا شکیل کے سر میں 5 سال سے کٹنگ نہ کروانے اور نہانے سے گریز کے باعث کیڑے پڑ چکے تھے اور سر میں انفیکشن بہت زیادہ پھیل چکا تھا جس سے بد بو بھی پھیل رہی تھی، تاہم اس کی کٹنگ کرنے اور نہلانے دھلانے کے بعد اسے طبی امداد دے کر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اسے ضروری طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ایک اور واقعے میں ہلال احمر چوک فیصل آباد میں نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار کر 32 سالہ موٹر سائیکل سوار زوہیب ولد سلیم کو موت کی آغوش میں پہنچا دیا ۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر موٹر سائیکل سوار کی لاش قبضے میں لے کر سول اسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔فیصل آباد کے علاقے اکبر ٹائون کی گلی نمبر 3 کے ایک واقعے میں ویلڈنگ کی دکان پر گیس پائپ لیک ہونے کے باعث گیس کا سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دکاندار 38 سالہ تنویر ولد ارشد موقع پر جاں بحق جبکہ 50 سالہ سلیم ولد سردار زخمی ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے سمیت ہلاک و زخمی ہونے والے کو فوری طور پر الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا جہاں جھلس جانے والے زخمی کو برن یونٹ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ متعلقہ پو لیس حکام نے تما م واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔