کشمیر میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں،انیس قائم خانی

118

نواب شاہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی)صدر انیس قائمخانی نے کہا ہے کہ کشمیر میں جارہی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں کشمیری عوام کشمیری عوام پر ظلم وستم کرکے جنگ پر مجبور کیا جارہا ہے وزیر اعظم عمران خان کراچی آنے کے باوجود بھی وزیر اعلی سے ملاقات نہیں کرتے ہیں ۔وہ نواب شاہ میں پریس کانفریس سے خطاب کررہے تھے ۔ان کے ہمراہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما شبیرقائمخانی اور اشفاق منگی بھی موجود تھے۔ انیس قائمخانی کا کہنا تھا کہ وفاقی اور سندھ حکومت کے اختلاف کے باعث عوام مسائل کا شکار ہیں میئر کراچی وسیم اختر اختیارت کا رونا رو کر کرپشن پر پردہ ڈال رہے ہیں، وسیم اختر کراچی کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیںنیب کرپشن کے خلاف اچھا کام کررہی ہے جو بھی کرپٹ ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور کرپٹ انسان کو جیل میں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کے خلاف ہیں ملک میں تبدیلی نہیں بلکہ تباہی آئی ہے گزشتہ ایک سال میں ملک کی حالت ہوئی ہے اس سے قبل نہیں تھی عوام بدترین مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکمران سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے میں مصروف ہیں ۔