کوئٹہ ،محکمہ جنگلات کی کارروائی،3 شکاری گرفتار،29 پرندے برآمد

240

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے لسیبلہ میں محکمہ جنگلات نے کارروائی کرتے ہوئے تین شکاریوں کو گرفتار 29 پرندے کونج برآمد کر لئے۔محکمہ جنگلات کے مطابق کنزرویٹو فارسٹ لسبیلہ مقبول حسن دشتی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ جنگلات کے عملے نے مکران کوسٹل ہائی وے لیاری کے قریب کارروائی کی اور غیر قانونی شکار کھیلنے پر تین شکاریوں کو گرفتار کر لیا ، گرفتار شکاریوں کے قبضے سے قیمتی پرندے کونج برآمد ہوئے ، محکمہ جنگلات کے عملے نے گرفتار شکاریوں کے خلاف وائلڈ لائڈ ایکٹ کے تحت چالان کیا گیا ہے۔کنزرویٹو افسر مقبول دشتی نے کہا کہ کسی کو غیر قانونی شکار کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، شکار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ، لسیبلہ کے مقامی افراد باہر سے آنے والے افراد کی پشت پناہی کرنے کے بجائے ، محکمہ جنگلات کے ساتھ تعاون کریں ، پرندوں کی نسل کشی برداشت نہیں کی جائے گی۔