نائیجیریا میں فضائی حملے 10 مسلح افراد مارے گئے

130

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) شمال مغربی نائیجیریا میں مسلح گروپوں کے خلاف ایک آپریشن میں 10 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔ ملکی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن صوبہ کادونا کے علاقوں برنین گواری اور جانکو ہل میں کیا گیا۔ دوسری جانب نائیجیریا کے صوبے قدونہ میں مغوی 6 طالبات اور 2 معلموں کے لیے سوا 2 لاکھ ڈالر کا تاوان طلب کیا گیا ہے۔