بھارتی عدالت عظمیٰ نے مہاراشٹر حکومت کو جنگلات کاٹنے سے روک دیا

40
مہاراشٹر: ریاستی حکومت کی سرپرستی میں جنگلات کا صفایا کیا جارہا ہے (فائل فوٹو)
مہاراشٹر: ریاستی حکومت کی سرپرستی میں جنگلات کا صفایا کیا جارہا ہے (فائل فوٹو)

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی عدالت عظمیٰ نے ریاست مہاراشٹر کی حکومت کو ممبئی کے ایک میٹرو لائن منصوبے کے لیے گھنے جنگلاتی علاقے میں درخت کاٹنے سے روک دیا۔ عدالت نے پیر کے روز حکم دیا کہ منصوبے پر کام کے دوران درخت کاٹنے کا عمل 21اکتوبر کو مقدمے کی سماعت تک کے لیے روک دیا جائے۔ ادھر منصوبے کے خلاف شہر میں بڑی تعداد میں احتجاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ مودی سرکاری میٹرو منصوبے کے تحت ممبئی کے شمالی حصے کو جنوبی حصے سے جوڑ نا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں جنگلات کاٹنے کا کام جمعہ کے روز سے شروع کیا گیا تھا،جسے احتجاج کے بعد سپریم کورٹ نے رکوادیا۔