ترکی مخالف ٹوئٹ لائک کرنے پر انقرہ میں مریکی سفیر طلب

139

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تر ک وزارتِ خارجہ نے ملک مخالف ٹوئٹ لائک کرنے پر امریکی سفیر کو طلب کر لیا۔ ترک صحافی ارگن باباہن نے 5اکتوبر کو ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ کہ ترک عوام ایسے سیاسی دور کے لیے تیار ہو جائیں جو ترک نیشنل پارٹی کے رہنما کے بغیر ہوگا۔ اس ٹوئٹ کو ہفتے کے روز امریکی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لائک کیا گیا، تاہم بعد میں اس پر معافی مانگ لی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے اس کا فوری ردعمل دیتے ہوئے انقرہ میں تعینات امریکی سفیر جیفری ہوونیئر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔ ترک میڈیا کے مطابق صحافی ارگن باباہن انقرہ کو مطلوب ہے۔