سوڈان کوعالمی پابندیوں سے نکالنے کے لیے سعودی عرب پُرعزم

141

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ سوڈان پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت عائدکی گئی عالمی پابندیاں ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اتوار کے روز شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سوڈان کی خودمختار کونسل کے سربراہ عبد الفتاح برہان اور وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک سے ملاقات بھی کی، جس میں جنرل عبدالفتاح نے سوڈان کی جانب سے سعودی عرب کی مدد وحمایت پر شکریہ ادا کیا۔