پرتگال میں پارلیمانی انتخابات حکمراں جماعت نے جیت لیے

57

لزبن (انٹرنیشنل ڈیسک) پرتگال میں پارلیمانی انتخابات میں حکمران سوشلسٹ جماعت کو ایک بار پھر کامیابی حاصل ہو گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم انٹونیو کوسٹاس کی حکمراں جماعت 36.4 فیصد ووٹ لے کر تمام جماعتوں سے آگے ہے۔ اس مرتبہ سوشلسٹ جماعت کو 4سال قبل ہونے والے الیکشن کے مقابلے میں 4.5 فیصد زیادہ ووٹ ملے، جس کے بعد اب نئی پارلیمان میں اس کے ارکان کی تعداد 86سے بڑھ کر 106ہو جائیگی۔