روانڈا میں فوج کی کارروائی19 عسکریت پسند ہلاک

126

کیگالی (انٹرنیشنل ڈیسک) روانڈا میں فوج نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے مسلح حملہ کرنے والے 19عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔ روانڈا پولیس کے ترجمان جان بوسکو کبیرا کے مطابق جمہوریہ کانگو کی سرحدکے قریب موسانزا نامی علاقے میں حملہ کیا گیا، جس میں ملوث 19 افراد کو ہلاک، جب کہ 5 کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقامی اخبار دی نیو ٹائمز کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے پاسداران جمہوریت وآزادی روانڈ ا کا ہاتھ ہے۔