نقطہ نظر

191

 

حکمران احساس کریں
خدارا کراچی میں صفائی کی صورت حال پر خصوصی توجہ دیں۔ میں حکمرانوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا انہیں حدیث معلوم نہیں ہے کہ ’’صفائی نصف ایمان ہے‘ کہاں وہ ماضی کا کراچی اور اب یہ حال کا کراچی صورت حال ناقابل دید ہے۔ کراچی کے ناخدائوں نے شہر کو تعفن اور بدبو کا مرکز بنا رکھا ہے۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ سانس لینا محال ہوگیا ہے۔ ایسی صورت حال میں امرض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے۔ ذرا خود وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور میئر کراچی ان مقامات پر 10 منٹ تک سانس تو لے کر دکھائیں۔ ایسی صورت حال میں عوام زندہ رہ رہے ہیں۔ میں حکومت سندھ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ ایسی گندگی کا ہمیں کب تک سامنا کرنا پڑے گا مختلف مقامات پر ابھی تک کیچڑ اور گڑھوں میں بارش کا پانی موجود ہے۔ خدارا اپنے اندر احساس ذمے داری پیدا کیجیے۔ اپنے اندر خوف خدا پیدا کیجیے اور اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے کراچی کی گندی صورت حال کو خوبصورتی میں بدل دیں۔
مسرت جبیں، ناظم آباد، کراچی