بلدیہ شرقی کے اسکولوں میں مسلسل بہتری لائی جارہی ہے،معید انور

98

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ شرقی کے اسکولوں میں مسلسل بہتری لائی جارہی ہے، اس سلسلے میں ابراہیم علی بھائی پرائمری وسیکنڈری اسکول پی آئی بی کالونی میں بلدیہ شرقی کی تاریخ کی پہلی جدید کمپیوٹر لیب کا آغاز کیا جارہا ہے جس کا چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میرے لیے یہ بات باعث تقویت ہے کہ بلدیہ شرقی کے اسکول مرحلہ وار جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتے جا رہے ہیں۔