ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کے پاسپورٹ واپسی سے متعلق فریقین کو نوٹس

115

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنما عبد الرؤف صدیقی کے پاسپورٹ کی مستقل واپسی سے متعلق درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کے پاسپورٹ کی مستقل واپسی کے لیے سماعت ہوئی۔