جامعات المحصنات کے تحت آن لائن لیکچر سیریز کا انعقاد

91

کراچی(پ ر)جامعات المحصنات پاکستان کے شعبہ تحقیق کے تحت جامعات کی طالبات کے لیے آن لائن لیکچر سیریز کا آغاز کیا گیا ہے ،اس سیریز کے پہلے لیکچر میں جامعات المحصنات پشاور،کراچی اور مانسہرہ کی طالبات شریک ہوئیں ۔معروف دینی اسکالر اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین ڈاکٹر حمیرا طارق نے ــ’’ــــــ علوم دینیہ میں تحقیق کی ضرورت ‘‘پر لیکچر دیا۔ پروگرام کے اختتام پر نائب نگراں جامعات المحصنات پاکستان فرحانہ اورنگزیب اور صدر شعبہ تحقیق ڈاکٹر عابدہ سلطانہ نے ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کیا۔