ڈیفنس میں نوجوان کوتشد دکانشانہ بنانے والوں کی ہٹ دھرمی

215

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈ یفنس میں نوجوان کو تشدد کانشانہ بنانے والوں نے ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ نوجوان کے خلاف جوابی مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دے دی ،اتوار کی شب 18سالہ نجم کوشاہ زین بگٹی کے محافطوں نے ہو ٹل کی پارکنگ میںگاڑی کے تنازعے پر بدتریں تشددکا نشانہ بنایا تھا، درخشاںپولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد شاہ زیںبگٹی کے 2محافظوں کو گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق اتوار کی بدر کمرشل ڈیفنس فیز5کا رہائشی 18 سالہ نجم الحسن اپنے گھر سے کھانا لینے قریب ہی واقع ہوٹل ہوٹ اینڈ اسپائسی پہچاتو ہوٹل کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر اس کرنے کے تنازعے پر اس کو وہاں موجود بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیت اور قبائلی سردار شاہ زیں بگٹی کے محافظوں نے بدتریں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسلحے کے زور پر یرغمال بنالیا۔