نجی تعلیمی اداروں کوکافی مسائل کاسامناہے ‘سعیدالدین

146
الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ کے تحت کانفرنس سے چیئرمین میٹرک بورڈ سعید الدین،علیم قریشی و دیگر خطاب کر رہے ہیں
الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ کے تحت کانفرنس سے چیئرمین میٹرک بورڈ سعید الدین،علیم قریشی و دیگر خطاب کر رہے ہیں

کراچی ( پ ر) الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ کے تحت کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت چھوٹے نجی تعلیمی اداروں کو درپیش بجلی،ایس بی سی اے،ای اوبی آئی سمیت دریگر درپیش مسائل فوری حل کرے اوران کے مستقبل کو تباہی سے بچائے ،جبکہ بجلی کے کمرشل بھاری بلز سے نجات دلانے کیلیے انہیں سولر سسٹم فراہم کرے۔تقریب سے بطو ر مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اعتراف کیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے کراچی سمیت سندھ میں معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں اورانہیں بجلی ،کے بی سی اے ،ای اوبی آئی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے ،ان مسائل کو حل ہونا چاہیے ،مسائل حل نہ ہوئے تو تعلیمی عمل متاثر ہو گا۔ پنجاب اوردیگر صوبوں میں میٹرک میں 1100 نمبر ہیں جب کہ سندھ میں 850نمبر ہیں ‘کوشش کر رہے ہیں کہ سندھ میں بھی 1100نمبر کیے جائیں۔کانفرنس سے چیئر مین الائنس علیم قریشی ،سیکرٹری حنیف جدون سینئر وائس چیئر مین شاہد خمیسہ ،سیکرٹری فنانس عبدالوہاب، وائس چیئرمین انتخاب عالم سوری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ حنیف جدون نے کہا کہ دنیا بھر میں تعلیم کیلیے فنڈنگ کی جاتی ہے مگر پاکستان میں صورتحال مختلف ہے۔ شاہد خمیسہ نے کہا کے ایس بی سی اے کی جانب سے اسکولوں کو نوٹسز آرہے ہیں ،کہا جارہا ہے اسکول 400گزپر ہونا چاہیے جو ہمیں قبول نہیں ،شاہد خمیسہ نے کہا کہ مسائل کے حل کیلیے عدالت جانا ہوگا ،اس کیلیے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔