ضلع غربی کے مکینوں کاایم ڈی واٹر بورڈ کے آفس پراحتجاج

75

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حب ڈیم میں پانی کی سطح بلندہونے کے باوجود ضلع غربی کے علاقے بلدیہ سعید آباد ، کیماڑی ، سلطان آباد اور شیر شاہ و دیگر علاقوں کے عوام پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ضلع غربی کے مظاہرین نے شارع فیصل پر واقع ایم ڈی واٹر بورڈکے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کیا بلدیہ سعید آباد کے علاقے سیکٹرA3.B3.C3 .نئی آبادی سیکٹر 7.8.9 ،اتحاد ٹائون، گلشن غازی ،مشرف کالونی ،مواچھ گوٹھ کیماڑی کے علاقے مسان روڈ ِ،شیریں جناح کالونی ،مچھر کالونی، ماڑی پورروڈ سلطان آباد ، ہاکس بے ، شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ،جناح روڈ ، اردو بازارسمیت دیگر علاقوںکے سینکڑوںمکینوں نے شارع فیصل پر واقع ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفتر کے باہر پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ برسوں پرانی چوک لائینوں کو تبدیل کیا جائے ہائیڈرنٹ پر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ضلع غربی میں پانی کی شدید قلت دور کی جائے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ضلع غر بی کے تمام متاثرہ علاقوں میںپانی کی قلت کو فوری ختم کیا جائے اور سرکاری ہائیڈ رنٹ پر پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتے ہوئے ہائیڈرنٹ پر کوٹے کا پانی بحال کیا جائے تاکہ ضلع غربی کے مکین اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔